اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ہم پرامن ہمسائیگی کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور وقت آگیا ہے کہ ہم اپنا تاریخی کردار ادا کریں۔ اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 13ویں سربراہی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے ترکمانستان، ترکی، ایران، تاجکستان اور آذربائیجان کے صدور سمیت دیگر شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں چین اور اقوام متحدہ کے نمائندوں کی شرکت پر مشکور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک سے جنوبی اوروسطی ایشیا کا خطہ منسلک ہوگا، پاکستان کی معیشت کی بہتری کا عالمی ادارےاعتراف کررہے ہیں، ای سی او فورم حقیقی ترقی کا خواب پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،ٹرانسپورٹ اور انفرااسٹرکچر کے بغیر اقتصادی ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای سی او تنظیم بڑے خطے کا احاطہ کرتی ہے، دنیا کی 52 فیصد تجارت یہاں سے ہوتی ہے،یہ خطہ تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن رہا ہے،مشترکہ خوشحالی کے لیے رابطوں کا فروغ ضروری ہے،سربراہ اجلاس میں انہیں مضبوط کرنے پر توجہ مرکوز ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169